دبئی(ان لائن) آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں آج دو میچ کھیلے جائیں گے۔دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز کی ٹیم جنوبی افریقہ سے ٹکرائے گی جبکہ پاکستان کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے ہوگا۔
ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ ہارنے والی ویسٹ انڈیز کی ٹیم اپنا دوسرا میچ آج جنوبی افریقہ کے خلاف دبئی میں کھیلے گی۔ دونوں ٹیمیں اپنے ابتدائی میچ ہار چکی ہیں۔ ویسٹ انڈیز کو انگلینڈ نے ہرایا تھا جبکہ جنوبی افریقہ کو آسٹریلیاکے خلاف ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہہ پہر تین بجے شروع ہوگا۔
آج کے دوسرے میچ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی۔یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام سات بجے شارجہ اسٹیڈیم میں کھیلا جائےگا۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم مین راؤنڈ میں اپنا پہلا میچ کھیل رہی ہے جبکہ پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں بھارت کو دس وکٹوں سے زیر کیا تھا۔
650 total views, no views today



