سوات(سوات نیوز) رحیم آباد پولیس کی کاروائی، نوسرباز گرفتارتفصیلات کے مطابق: فضل عظیم ولد محمد رحیم ساکن محلہ گراؤنڈ،بلوگرام نے انچارج چوکی اوڈیگرام ظاہر شاہ خان ASI کو یوں رپورٹ کیا کہ میرا بمقام ملا بابا مینگورہ میں جوسر مرمتی کا دکان ہے۔دکان سے فارغ ہو کر گھر خود جارہا تھا کہ بمقام اوڈیگرام پہنچ کر اسی دوران ایک موٹر کار نمبری LE/6850 از قسم ویڈز برنگ سفید آکر میرے قریب کھڑا ہوا جس میں ایک نارینہ اور دو زنانہ اور بچے تھے ڈرائیور گاڑی سے اتر کر مجھے عربی زبان میں اپنے پاس بلایا اور کہا کہ ہم اردن ایمبیسی سے آئے ہیں پاکستانی کرنسی کے پہچان نہیں کرسکتے ہیں ہمارے پاس ریال موجود ہیں جس کو تبدیل کرنا ہے۔
اگر آپ کیساتھ پاکستانی کرنسی ہے تو ہمیں دیکھا ئیں میں نے اپنے جیب سے 50 ہزار روپے نکال کر مذکورہ ڈرائیور کو دیا مذکورہ ڈرائیور نے مجھ سے رقم لیکر گاڑی میں بیٹھے ہوئے مستورات کو دیکھا کر مجھے واپس دے کر گاڑی میں سوار ہو کر چلے گئے میں نے رقم گنتی کرکے جس میں مبلغ 32 ہزار روپے عدم موجود تھے۔فضل عظیم کے مدعیت میں تھانہ رحیم آباد میں نامعلوم ملزمان کے خلاف جرم 34PPC/379-420 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔
واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس افسر زاہد نواز خان مروت نے فوری طور پر ایڈیشنل ایس پی لوئر سوات شاہ حسن کو نامعلوم ملزمان کو ٹریس کرنے کا ٹاسک سونپ دیا۔ایڈیشنل SP لوئیر سوات نے ڈی ایس پی سٹی پیر سید خان سربراہی میں پولیس پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی جس کی نگرانی ایس ایچ اُو تھانہ رحیم آباد آیاز خان کر رہا تھا۔ پولیس پر مشتمل ٹیم نے نے اپنے صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے چند گھنٹوں کے دوران تینوں ملزمان کو حسب ضابطہ گرفتار کرکے ملزمان کے قبضے سے پاکستانی کرنسی 85 ہزار روپے، ایک ہزا ریال، 300 U.S ڈالرز۔اور 33 گرام ہیروئن، 23 گرام آئس اور وقوعہ میں استعمال شدہ گاڑی برآمد کرلی۔ گرفتار ملزمان میں سے حمید ولد فخر الدین سکنہ ماڈل کالونی کراچی جنوبی حال سر سید راولپنڈی، مسماتہ (ن) زوجہ حمید،مسماتہ (ش) زوجہ شاہد ساکنان خیابان سرسید راولپنڈی شامل ہیں۔
ترجمان سوات پولیس
698 total views, 2 views today