مدین ، مدین ،بحرین میں پلانٹیشن مہم کا باقاعدہ افتتاح ہو گیا اے سی بحرین کامران خان نے پودہ لگا کر مہم کاآغاز کیا مہم میں ایل لاکھ پودے تحصیل مدین بحرین میں لگا ئے جائیں گے ایس ڈی ،ایف ،او محمد رضوان کی عمائدین علاقہ کو بر یفینگ ،تفصیلات کے مطابق فارسٹ ڈی ایف او افس مدین میں ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب میں مدین بحرین سے آ ئے ہو ئے عمائدین علاقہ نے شرکت کی اس موقع پر ایس ڈی ایف او محمد رضوان نے عمائدین علاقہ کو بتایا کہ صوبائی حکومت کے پلانٹیشن مہم کے تحت ایک ارب پودے پورے صوبہ میں لگا ئے جائیں گے جبکہ تحصیل بحرین میں ایک لاکھ پودے لگائے جائیں گے انہوں نے کہاکہ جنگلات پر ساٹھ فیصد عوام کا حق ہے اور یہ حق تب ہی بر قرار رہ سکتا ہے جب جنگلات محفوظ ہو ں گے اور جنگلات میں اضا فی ہو گا انہوں نے کہاکہ ہم چھ سو ایکڑ رقبہ پر پلا نٹیشن کر نے کا ارادہ رکھتے ہیں اور یہ پروگرام ہم ہر سطح تک پہنچائیں گے حسن الماب ایڈوکیٹ نے کہا کہ جہاں تک عوام کا تعلق ہے تو لکڑی کا بچپن سے لے کر قبر تک کا تعلق ہے انہوں نے کہاکہ عوام کو سوختہ لکڑی کا متبادل پروگرام فراھم کرے ملک جہانگیر بحرین ،جمشید جرو وغیرہ نے کہاکہ حکومت ہمارے ساتھ امتیازی سلوک کر رہی ہے ڈی ایف او سرکل مدین عبد الرشید نے کہاکہ گزشتہ حکومت کی نسبت موجودہ حکومت جنگل بچانے میں ہر ممکن کو شش کر رہی ہے ہی وجہ ہے کہ موجودہ حکومت پلانٹیشن میں دلچسبی رکھتی ہے اس وقع پر اے سی بحرین نے بھی پلانٹیشن کی افادیت پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور آخر میں پودہ لگا کر پلانٹیشن کا باقاعدہ افتتاح کیا
938 total views, no views today


