سوات(سوات نیوز)علاقہ فتح پور میں دوست کے ساتھ 4 سال تک ناجائز تعلق رکھنے اور تین بار اسقاطِ حمل کرنے والی 20 سالہ لڑکی نے اپنے دوست پر جنسی زیادتی کا الزام لگاتے ہوئے ایف آئی آر کٹوا دی۔ تھانہ فتح پور میں مسماۃ کلامت نے رپورٹ درج کراتے ہوئےکہا کہ اپنے پڑوسی باچا زادہ کے ساتھ 4 سال پہلے سے تعلقات تھے جس کے بنا پر وہ مجھ سے شادی کرے گا۔ کئی دفعہ اس نے مھجے اپنی بیٹھک میں بلا کر جنسی تعلق رشتہ استوار کرتا رہا۔ جس سے میرا تین بار حمل بھی ٹھہرا۔خوازہ خیلہ میں ڈاکٹرعلی فائق سے میرا اسقاطِ حمل بھی کروایا گیا۔ میں نے بار بار باچا زادہ اور اس کی بہنوں سے اپنی شادی کی بات بھی کی لیکن سب ٹال مٹول سے کام لے رہے تھے۔ مزید اس نے بتایا کہ باچا زادہ سے تعلقات کے دوران میں نے دس لاکھ روپے بھی اسے دئے۔ ایس ایچ او روشن علی خان کے مطابق پولیس نے دفعاتPPC376,338A,338C,109 کے تحت مدعیہ مسماۃ کلامت، مسماۃ علیمت، مسماۃ عقل زرین، باچا زادہ اور ڈاکٹر علی فائق کے خلاف مقدمہ درج کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
568 total views, 2 views today