بریکوٹ ، صوبائی وزیر صحت شہرام تراکئی سوات کا دورہ،سینٹ الیکشن میں پارٹی کے نامزد امیدواروں کو ووٹ دیں گے ،۔پاکستان تحریک انصاف کے کارکن اور ممبران غریب ہوں گے مگر ضمیر فروش نہیں ہیں ۔شہرام ترکئی کو سوات کے صوبائی ممبران کو یقین دہانی ۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز صوبائی وزیر صحت شہرام خان تراکئی نے سوات کا مختصر دور ہ کیا ۔دورے کے دوران وہ سوات کے صوبائی ممبران کے رہائش گاہ گئے ۔اس سلسلے میں ایک تقریب پی کے 81کے ممبرصوبائی اسمبلی عزیز اللہ خان گران کے رہائش گاہ پر منعقد ہوئی جسمیں ڈیڈ ک چیرمین و ممبرصوبائی اسمبلی فضل حکیم خان کے علاوہ ضلعی ،تحصیل ویوسیز کے عہدیداران کے علاوہ پارٹی کے سینکڑوں کارکنوں نے شرکت کی ۔تقریب سے خطاب کرتے صوبائی وزیر شہرام خان تراکئی نے کہا کہ صوبے اور خاص کرسوات کے صحت کے مسائل کے حل کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھار ہے ہیں ۔صوبائی حکومت کی اولین ترجیح عوام کو صھت کی سہولیات کا باہم پہنچانا ہے ۔سوات کے ہسپتالوں کا جلد دورہ کرکے مسائل حل کروں گا ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ صحت کے معاملے میں ٹھوس اقدات اٹھارہے ہیں جس پر تھوڑا سا وقت لگے گا ۔ انہون نے کہا کہ سوات میرا دوسرا گھر ہے۔سوات کے لوگ محب وطن ،مہمان نواز اور پرامن ہیں آج مجھے جو عزت سوات کے عوام اور پارٹی ورکر وں سے ملا ہے ہمیشہ یاد رکھوں گا۔بعد میں ممبرصوبائی اسمبلی عزیز اللہ خان گران نے صوبائی وزیر کو یقین دھانی کراتے ہوئے کہا کہ سوات کے تمام ممبران عمران خان ،وزیر اعلیٰ خیبر پختون خواہ کے اشارے پر چلیں گے اور پارٹی کے طرف سے سینٹ الیکشن میں نامزد امیدوار کو اپنا ووٹ دیں گے ۔
772 total views, no views today


