مینگورہ،پاک ارمی کے کرنل 10 بلوچ رجمنٹ علی یاسر نے کہا ہے کہ پاک فوج نے علاقے کے عوام کی تعاون سے سوات میں امن قائم کردیا ہے ، اب پائیدار امن کے قیام کے لئے ہم سب پر بھاری ذمہ داریاں عائد ہوتی ہے ، سات لاکھ ابادی کو چند افراد کے ہاتھوں کنٹرول کرانا ممکن نہیں ، وی ڈی سی ممبران علاقے میں مشکوک لوگوں پر کھڑی نظر رکھے اور سیکورٹی فورسزز کو اطلاع دیں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اصلاحی کمیٹی امن تنظیم کی جانب سے چیئرمین حاجی محمد زبیر خان کی رہائش گاہ پر امن کانفرنس سے خطا ب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر انعام الرحمن، حاجی سیف الملک ، گلاب شیر اور حاجی زبیر ویگر نے خطاب کیا ،
مقررین نے کہا کہ پاک ارمی نے یہاں کے عوام کی تعاؤن اور جدوجہد سے یہاں پر امن قائم کردیا ہے اور اب ام کو برقرار رکھنا ضروری ہے ، اس مقصد کیلئے علاقہ کے لوگ ، عمائدین ذمہ داریوں کا احساس کریں ، اس موقع پر عمائدن نے یقین دہانی کرائی کہ پاک آرمی کے شانہ بشانہ رہیں گے ، اور کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ، انہوں نے کہ اکہ دہشتگردملک و قوم کے دشمن ہے اور انکی حمایت کرنے والے ، پیسے دینے والے اور لوگل سپورٹ دینے والوں کو بھی ہم معاف نہیں کریں گے ، کرنل علی یاسرج نے کہا کہ ان کی حمایت کرنے والے پیسے دینے والے اور لوکل سپورٹ کرنے والوں کو بھی ہم معاف نہیں کرینگے کرنل علی یاسر نے کہا کہ حاجی زبیر کے جانب سے امن کانفرنس کا انعقاد علاقہ کے بہتر مفاد میں نتیجہ خیز ثابت ہوگا اور اس طرح کے کانفرنسز جاری رکھنا چاہیے انہوں نے کہا کہ دیر پاامن کے قیام کیلئے ہم سب کواپنے صفوں میں اتحاد قائم کرنا ہوگا انہوں نے کانفرنس کے شرکاء پر زور دیا کہ وہ علاقہ میں مشکوک لوگوں پر کھڑی نظر رکھیں سکورٹی فورسز کو بروقت اطلاع دے اس اہم کانفرنس میں محمد عالم ایڈوکیٹ ، اور دیگر تمام مشران نے بھی شرکت کی جبکہ شرکاء نے اس موقع پر پاک ارمی کے کرنل علی یاسر اور دیگر جوانوں کی شرکت پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔
396 total views, no views today


