سوات(سوبت نیوز)سوات غالیگے پولیس کی بروقت کارروائی، قتل میں ملوث تین ملزمان ڈیڑھ گھنٹے میں آلہ قتل سمیت گرفتارتفصیلات کے مطابق پارڑئی بازار میں چھولے فروش کے دکان میں مقتول برکت شاہ ولد منشی بعمر 45/46سال ناشتہ کرنے میں مصروف تھا کہ اس دوران ملزمان نے برکت شاہ ولد منشی پر فائرنگ کی اور جائے وقوعہ سے فرار ہوئے، فائرنگ سے برکت شاہ شدید زخمی ہوا جس کو مقامی ہسپتال منتقل کیا جو زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوئے۔
واقع کا اطلاع ملتی ہی ڈی ایس پی سرکل بریکوٹ ساجد ممتاز ہمرا ہ ایس ایچ اُو تھانہ غالیگے زاہد شاہ خان و دیگر پولیس جوانان جائے وقوعہ پر پہنچ کر فوری طور پر ملزمان کا پیچھا شروع کیا، ڈیڑھ گھنٹے مسلسل پیچھا کرنے کے بعد نہایت حکمت عملی سے وقوعہ میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزمان میں شیرین زادہ ولد طور گل، شریف اللہ، رحیم اللہ ولد شیرین زاہ سکنہ شال پین خوازہ خیلہ شامل ہیں، گرفتار ملزمان جو پہلے سے مقتول کے تاک میں تھے اور موقع پاتے ہی مقتول پر فائرنگ شروع کی تھی۔
گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ غالیگے میں جرم 302کے تحت مقدمہ درج رجسٹرڈ کرکے مزید تفتیش جاری ہیں، وجہ عناد پرانی دشمنی ہے۔
وقوعہ میں ملوث ملزمان کی بروقت گرفتار پر ڈی پی اُو سوات زاہد نواز مروت نے ایس ڈی پی اُو سرکل بریکوٹ، ایس ایچ اُو تھانہ غالیگے زاہد شاہ خان اور پولیس پر مشتمل ٹیم کو شاباش دی اور نقد انعام اور توصیفی اسناد دینے کا اعلان کیا۔
ترجمان سوات پولیس
1,010 total views, no views today



