دبئی۔ (اے پی پی)آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ 2021، سپر 12 رائونڈ میں (کل) جمعرات کو مزید دو میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ پہلا میچ آسٹریلیا اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے درمیان انٹرنیشنل سٹیڈیم ،دبئی میں کھیلا جائے گا ، یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر 3 بجے شروع ہوگا۔
آسٹریلوی ٹیم کی قیادت آرون فنچ کریں گے اور بنگلہ دیشی ٹیم محمود اللہ کی زیر قیادت میدان میں اترے گی۔ دوسرے میچ میں دفاعی چیمپئن ویسٹ اندیز اور سری لنکا کی ٹیمیں شیخ زید سٹیڈیم ، ابوظہبی میں مدمقابل ہوں گی۔ ویسٹ انڈین ٹیم کی کمان مایہ ناز آل رائونڈر کیرون پولارڈ سنبھالیں گے جبکہ آئی لینڈرز کی قیادت داسن شاناکا کریں گے۔
یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہوگا۔ سپر 12 مرحلے میں ہر ٹیم پانچ گروپ میچ کھیلے گی اور دونوں گروپس سے دو ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گی۔
ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل میچ 10 نومبر کو ابوظہبی جبکہ دوسرا سیمی فائنل میچ 11 نومبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔ میگا ایونٹ کا فیصلہ کن معرکہ14 نومبر کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں ہوگا
774 total views, no views today



