بریکوٹ ، تحصیل بریکوٹ میں ڈاکو راج ،منظم اور مسلح چور گروپ بلا خوف و خطر وارداتیں کرتے ہیں ،پولیس لمبی تان کر سو گئی،تحصیل انتظامیہ بھی خاموش، عوام نے پو لیس کی نا قص کا ر کر دگی پر غم وغصہ کا اظہا ر کیا ہے اور پو لیس کی خا مو شی سے عوام کے ذہنو ں میں مختلف سوالا ت جنم لینے لگے ہیں، برائے نام گشتیں ،کرایمز کی بڑھتی ہوئے شرح کا نوٹس لیا جائے ۔۔۔۔۔اہلیان علاقہ ۔
تحصیل بریکوٹ میں چوروں کی بادشاہت نافظ ہو گئی ہے جس کی وجہ سے تحصیل بریکوٹ سمیت گورتئی ،ابوہا،کوٹہ ،نویکلے کے عوام میں خوف پھیل گیا ہے،آئے روز ڈکیتیوں اور چوریوں نے بریکوٹ اورملحقہ علاقوں کے رہائشوں کو خوف و ہراس کیساتھ ساتھ تشویش میں بھی مبتلا کر دیا ہے کہ اتنی پولیس اور سیکیورٹی کے باوجود ڈاکو ،چور کہاں سے آجاتے ہیں اور آسانی سے کہاں بھاگ جاتے ہیں۔بریکوٹ بازار میں کئی وارداتیں ہوئی جس میں رات کی تا ریکی میں ڈاکو وں چوروں نے بریکوٹ سمیت کئی علاقوں کے متعدد جنر ل سٹوروں ،گوداموں کے تا لے تو ڑ کر دوکانوں سے ہزاروں نقد اومختلف سامان لوٹ لئے اور فرار ہو نے میں کا میا ب ہوئی۔بریکوٹ کے نواحی علاقہ نویکلے میں چوروں نے دلیرانہ واردات کرتے ہوئے اکرام الدین کے گھر میں داخل ہو کر 10 تولہ سونا،پانچ موبائیل اور دو لاکھ روپے نقد لوٹ کر فرار ہوگئے ،جبکہ دو دن پہلے نویکلے میں اسلحہ بردار دو نقاب پوشوں سے( ح) نامی شخص کو مارااور بھاگ گئے ۔گزشتہ روز ابوہا سے ڈبل کیبن گاڑی ،غالیگے سے فلائنگ کوچ اغواکیا گیاتھا جس میں پولیس نے کرک سے ڈبل کیبن برامد کر لیا تھا جس پر عوام نے داد دی اور پولیس کو خراج تحسین بھی پیش کیا تھا، اب دو ماہ سے ڈکیتوں کا سلسہ جاری ہے جس سے عوام میں عدم تحفط کا احساس پیدا ہو گیا ہے ۔بریکوٹ سمیت گر دونو احی علا قوں میں چوریو ں کا سلسلہ تا حال جاری ہے مگر ذیادہ تر لوگ پولیس کلچر اور تھانہ ڈراور بے جا بھاگ دوڑ کی وجہ سے اپنی چوری کا ذکر نہیں کرتے۔ علاقے میں لوگ اپنی مدد آپ کے تحت اپنے اپنے محلوں کی حفاظت خود کرتے ہیں اور گھر کے چھت پر چوکس بیٹھ کر چوکیداری کرتے ہیں اور پو لیس اور انتظامیہ کی خاموشی پر پریشان ہیں۔غالیگے پولیس نے بریکوٹ بازار سے چوری کرنے والے شخص کو تو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا ہے مگر بڑے بڑے ڈاکووں اور چورووں پر کون ہاتھ ڈالے گا عوام کا غم وغصہ جائیز ہے کہ ان مسلح چور گروپوں کو کون پکڑے گا ان کے خلاف یکشن کو ن لے گا ۔۔۔؟ عوام نے قا نو ن کے رکھوالوں اور محکمہ پولیس کے اعلی حکام سے مطا لبہ کیا ہے کہ تحصیل بریکوٹ میں جہاں پولیس اپنی روٹین گشتیں کرتی ہیں وہاں نفری کی تعداد بھی بڑھائی جائے اور پولیس چوکیوں میں چوق و چوبند دستے تعینات کریں تاکہ بروقت چوریو ں اور ڈکیتیو ں کو کنٹرول کیا جا ئے اور شہر یوں کوچین کی نیند میسر ہو۔اہلیان علاقہ نے عوامی لیڈر صوبائی وزیر ہاوسنگ ڈاکٹر امجد سے بھی مداخلت کی اپیل کی ہے ۔
834 total views, no views today


