کبل،تحصیل کبل اے این پی اور مسلم لیگ کو شدید دھچکا یونین کونسل کالاکلے گاؤں ترکانو کے سرگرم سیاسی شخصیات محمد جمال،رحمان ولی،گل محمد ،حبیب اللہ ،سیدرحیم،خائستہ حلیم،عبد الرحیم،قریب اللہ،حسن شاہ،قاضی گل،یعقوب خان،محمد کریم ،عبد الرحمان اور دیگر نے سینکڑوں ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن اور اے این پی سے ناطہ توڑ کر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا اس حوالے سے پہاڑی علاقہ ترکانو میں میاں سید کے رہائش گاہ پر عظیم الشان شمولیتی اجتماع منعقد ہوا
جس میں وزیر اعلی کے معاون خصوصی برائے ہاوسنگ ڈاکٹر امجد علی،پی ٹی آئی سوات کے جی ایس سعید خان،یوسی کالاکلے صدر علی شاہ،یوسی دیولئی صدر محمد رسول خان ،فضل اکبر، خان سید،ڈاکٹر حضرت صدیق،تاج محمد ،ذاکر،صدیق اکبر سمیت عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے منسٹر فار ہاوسنگ ڈاکٹر امجد علی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف خان خوانین کے بجائے غریبوں کو اقتدار میں شامل کرنے کے لئے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے کیونکہ پاکستان کے 67سالہ تاریخ میں مفاد پرست حکمرانوں نے اپنی جیب گرم کرنے کے لئے غریب کی ووٹ کو بطور ایندھن استعمال کیا اور اقتدار میں آنے کے بعد عوامی مسائل پر چشم پوشی اختیار کی جس کی وجہ سے آج مسائل کے انبار جمع ہوچکے ہیں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے اقتدار میں آنے کے بعدٍ اختیارات کو نچلی سطح پر منتقل کرکے عام ورکرز کو عزت و احترام دیا جبکہ ترقیاتی کاموں سے کمیشن کا خاتمہ کرکے عوام کا پیسہ سو فیصد عوام پر خرچ کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے مسائل برق رفتاری سے حل ہورہے ہیں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ممبران اسمبلی سابقہ حکمرانوں کی طرح پشاور ،اسلام آباد اور بیرونی ممالک کے مزے لوٹنے کے بجائے عوام کے درمیان رہ کر مسائل و مشکلات حل کرنے میں سکون محسوس کرتے ہیں جو تبدیلی کا واضح ثبوت ہے انہوں نے واضح کیا کہ عام انتخابات کے بعد روپوش ہونے والے سیاست دان بلدیاتی الیکشن میں نمودار ہوئے تو عوام کے ووٹ کی طاقت سے شرمناک شکست سے دوچار کردینگے انہوں نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے بہتر مستقبل کے لئے پی ٹی آئی کے جھنڈے تلے متحد رہ کر عمران خان کے ہاتھ مضبوط کریں اور بلدیاتی الیکشن میں خدمت خلق کے جذبہ سے سرشار افراد کو کامیاب بنانے کے لئے عملی جدوجہد کا آغاز کریں انہوں نے شامل ہونے والے ساتھیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اس موقع پر ڈاکٹر امجد نے علاقہ ترکانو کی پسماندگی دور کرنے کے لئے سکول کی اپ گریڈیشن سمیت گلی کوچوں کی مرمت،بجلی کے آلات کی فراہمی ،سڑک اور دیگر منصوبوں کے لئے خطیر فنڈز فراہم کرنے کا اعلان کیا اجتماع سے سعید خان،علی شاہ،خان سید،محمد رسول خان ،محمد جمال اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔
301 total views, no views today


