سوات :پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ عمران نیازی اور انکے ٹولے پر قوم دوبارہ یقین نہیں کرے گی، جھوٹ اور منافقت کے ریکارڈ توڑنے والوں کو کبھی معاف نہیں کیا جائیگا، مہنگائی کا طوفان لا کر غریب عوام کی چمڑیوں سے اربوں نکال رہے ہیں مہنگائی اب کسی ایک سیاسی پارٹی یا جماعت کا مسئلہ نہیں بلکہ یہ پوری قوم کا مسئلہ بن چکا ہے پوری قوم کی اب یہی خواہش بے کہ وہ صرف موجودہ نا اہل حکمرانوں سے جان چھڑائے،مسلم لیگ ن اس مشکل وقت میں ان نالائق حکمرانوں کی رخصتی تک عوام کے ساتھ کھڑی ہے، جب تک ان سے چھٹکارا حاصل نہیں ہوتا تب تک تحریک چلائے گی،عوام اب پرانے نواز شریف کے پاکستان کیلئے ترس ریے ہیں وہ سوات مدین میں مسلم لیگی رہنما سوداگر بابو صاحب اور بیش بنڑ میں رکشہ حادثے میں 4 افراد کے انتقال پر فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کر رہے تھے، جبکہ تحصیل چارباغ ، خوازہ خیلہ، مٹہ اور کبل میں فاتحہ خوانیوں میں بھی شرکت کی اور کارکنوں سے ملاقاتیں کیں۔ انجینئر امیر مقام کا کہنا تھا کہ مہنگائی اب صرف کسی ایک پارٹی کا مسئلہ نہیں رہا بلکہ پوری قوم کا مسئلہ بن چکا ہے، اگر ان نا اہل حکمرانوں سے اب چھٹکارا نہیں پایا گیا تو مزید مہنگائی لا کر عوام کو خود کشیوں پر مجبور کر دینگے، ملک کو معاشی طور پر مفلوج کیا گیا یےانہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے دور حکومت کیلئے لوگ ترس رہے ہیں۔
460 total views, no views today



