دیر بالا : ضلع بھر کےتھانہ جات میں عوام کو بہترخدمات فراہم کرنے کے لئے مددگار پولیس کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔
نسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا معظم جاہ انصاری کے جاری کردہ احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر دیر بالا عتیق اللہ وزیرنے عوام الناس کو تھانہ جات میں سہولیات اور بہتر خدمات کی فراہمی کے لئے مدد گار پولیس فورس کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ اس حوالے سے ڈی پی او دیر بالا نے مددگار پولیس فورس کے جوانوں کو دفتر طلب کرتے ہوئے ان سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ڈی پی او دیر بالا نے مددگار پولیس فورس کو تھانہ جات میں عوام کو سہولیات و خدمات اور ہر قسم مدد و معاونت فراہم کرنے کی ہدایات جاری کیں۔
652 total views, no views today
Comments



