سوات،سوات میں ٹھنڈی ہواؤں کاراج، موسم سرد، اسمان پر دوبارہ بادل چھا گئے، سیاحتی علاقوں میں عوام اپنے گھروں تک محصور ، محکمہ موسمیات نے پھر بارش کی نوید سنادی، محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے ایک ہفتہ تک موسم ابرالود رہنے کا امکان ہے، جس کے بعد سوات کے مرکزی شہر مینگورہ سمیت ضلع بھر کے پہاڑی ، سیاحتی اور میدانی علاقوں میں ایک مرتبہ پھر اسمان پر بادل چھا گئے ، اور ہلکی بوندا باندی ہوئی، جبکہ ٹھنڈی ہواؤں کا سلسلہ دن بھر جاری رہا،
جس نے موسم کو تبدیل کرکے سخت سرد بنا دیا، ٹھنڈی ہواؤں کی وجہ سے مینگورہ شہر میں تجارتی سرگرمیاں ماند رہی، سوات کے سیاحتی علاقوں میاندم، مالم جبہ ،کالام ،مہوڈنڈ اور دیگر علاقوں میں سردی کی شدت بڑھنے اور دوبارہ موسم خراب ہونے کی وجہ سے عوام اپنے گھروں تک محصور ہو کررہ گئے ہیں۔
387 total views, no views today


