لاہور: دورہ بنگلہ دیش کیلیے پاکستان کے اٹھارہ رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ سینئر کھلاڑی محمد حفیظ نے آرام کی اجازت مانگ لی۔ افتخار احمد کو اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ بنگلہ دیش کیلیے بابر اعظم کی قیادت میں اٹھارہ رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیلنے والے اسکواڈ میں ایک تبدیلی کی گئی۔ سینئر بیٹسمین محمد حفیظ دورہ بنگلہ دیش سے دستبردار ہوگئے جس کے بعد ان کی جگہ افتخار احمد کو شامل کیا گیا ہے۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز انیس،بیس اور بائیس نومبر کو ڈھاکا میں کھیلے جائیں گے۔
478 total views, no views today
Comments



