سوات:سبزی منڈی مینگورہ کے قریب صبح 10بجے فائرنگ کی ایک واقعہ رونما ہوا جس میں بخت زادہ ولد گل نظر سکنہ اوڈیگرام حال علیگرامہ کبل پر نامعلوم ملزم/ملزمان نے فائرنگ کی، فائرنگ کے دوران راہگیر فضل محمد ولد جمروز سکنہ پنجیگرام بھی زخمی ہوا، جس کو فوری طور پر طبی امداد کے لئے سیدو شریف ہسپتال پہنچائے گئے۔
تھانہ مینگورہ پولیس کو بخت زادہ ولد گل نظر کا بھائی گل زادہ ولد گل نظر سکنہ اوڈیگرام حال علیگرامہ کبل نے یوں رپورٹ کی کہ آج میں اور میرا بھائی محنت مزدوری کے خاطر سبزی منڈی کے قریب موجود تھے کہ اسی دوران ملزم تاج محمد خان ولد شیر عالم خان ساکن اُوڈیگرام نے ہم پر بذریعہ پستول فائرنگ کی جس سے میرا بھائی اور ایک راہگیر زخمی ہوا اور ملزم تاج محمد خان جائے وقوعہ سے فرار ہوئے۔
واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ضلعی پولیس سربراہ زاہد نواز مروت نے ایس پی لوئر سوات شاہ حسن، ڈی ایس پی سٹی پیر سید خان کو فوری طور پر ملزم کو گرفتار کرنے کا حکم دیا، ڈی ایس پی سٹی نے ایس ایچ اُو تھانہ مینگورہ مجیب عالم خان اور پولیس پر مشتمل ایک ٹیم بنائی۔ پولیس پر مشتمل ٹیم نے جدید سائنسی خطوط کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزم کے ٹھکانے تک رسائی حاصل کرکے فائرنگ کے وقوعہ میں ملوث ملزم تاج محمد خان ولد شیر عالم خان کو گرفتار کرلیا۔وجہ عدوت سابقہ دشمنی بتائی جارہی ہے۔گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ مینگورہ میں جرم 324/109کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔
776 total views, no views today



