سوات:منگلور پولیس کی کارروائی سربالی ولد طوطا سکنہ کلکٹہ بنجوٹ پر فائرنگ کرنے والا ملزم پستول سمیت گرفتار
تفصیلات کے مطابق: مورخہ12-11-2021کو لنک روڈ منگلور پر فائرنگ کا ایک واقع رونما ہوا جس میں حبیب اللہ ولد عمرا خان سکنہ کراچی حال کلکٹہ بنجوٹ نے سربالی ولد طوطا سکنہ کلکٹہ بنجوٹ پر فائرنگ کی۔ سربالی ولد طوطا نے تھانہ منگلور پولیس کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ میں اپنے والدہ اور بھائی کے قبروں پر فاتحہ خوانی کیلئے قبرستان جا رہا تھا، راستے میں حبیب اللہ ولد عمرا خان بامسلح پستول بیٹھا ہوا تھاجس نے اچانک جھاڑیوں سے چھلانگ لگا کر مجھ پر بہ آرادہ قتل فائرنگ شروع کی جس سے میں دائیں ہاتھ کے مسل اور بائیں ہاتھ کے ران لگ گیااور فائرنگ کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہوا۔
واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ضلعی پولیس سربراہ زاہد نواز مروت نے ڈی ایس پی سرکل سیدو شریف عالم زیب خان کو فوری طور پر وقوعہ میں ملو ث ملزم کو گرفتار کرنے کا ٹاسک سونپ دیا، ڈی ایس پی سرکل سیدوشریف نے ایس ایچ اُو تھانہ منگلورضیاء الرحمان اور پولیس پر مشتمل ٹیم تشکیل دی، پولیس پر مشتمل ٹیم نے جدید سائنسی خطوط کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزم کے ٹھکانے تک رسائی حاصل کرکے ملزم حبیب اللہ ولد عمرا خان سکنہ کراچی حال کلکٹہ بنجوٹ کو آلہ اقدام قتل پستول سمیت گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ منگلور میں جرم 324 کے تحت مقدمہ درج رجسٹرڈ کیا گیا۔
ترجمان سوات پولیس
1,010 total views, no views today



