سوات:سوات پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف منظم آپریشن ، سوات سے منشیات فروشوں نے نقل مکانی شروع کردی، بنڑ سے بدنام زمانہ چار منشیات فروشوں نے گھروں کو خالی کردیا، نامعلوم مقام پر منتقل ، عوام کا اظہار اطمینان تفصیلات کے مطا بق سوات پولیس کے ڈی پی او زاہد نواز مروت نے چار ج سنھبالتے ہی منشیات فروشوں کے خلاف منظم آپریشن کا آغاز کیا جس میں بڑی حد تک کامیابیاں ملی اور بڑی تعداد میں منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے انکو پابند سلاسل کردیا گیا ہے اور پورے ضلع میں منشیات فروشوں کے خلاف منظم آپریشن بدستور جاری ہے زاہد نواز مروت نے چارج سنھبالتے ہی منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کو خبردار کیا تھا کہ وہ توبہ تائب ہو یا علاقہ چھوڑ دیں ورنہ انکے ساتھ اہنی ہاتھوں سے نمٹا جایئگا جس پر سوات سے منشیات فروشوں نے نقل مکانی شروع کردی ہے اور گزشتہ روز بنڑ کے علاقے سے چار بدنام زمانہ منشیات فروشوں محمد روشن ولد عبدالمالک ،اختر علی ، روشن علی اور مسماۂ س نے اپنے گھر خالی کرکے نامعلوم مقام پر منتقل ہوگئے مزکورہ افراد کافی عرصہ سے ہیروئن اور چرس کے گھناونے دھندے میں ملوث تھے اور علاقہ عوام کیلیے عذاب بنے رہے سوات پولیس کے منظم آپریشن اور علاقے سے بدنام زمانہ منشیات فروشوں کی نقل مکانی پر علاقہ عوام نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ڈی پی او سوات زاہد مروت اور انکے ٹیم کو مبارک باد دی ہے
408 total views, no views today



