سوات: سوات لیویز سے تعلق رکھنے والے صوبیدار میجر محمد رشید ریٹائرڈ ہوئے تو لیویز آفس نے اُن کے اعزاز میں ایک پروقار الوداعی تقریب کا اہتمام کیا، تقریب میں سوات لیویز کے اسسٹنٹ فضل حق، قیصر علی، محمد نواز، کامران، وقاص، رحمان علی، لطیف، محمد حق، محمد غفار اور دیگر سینئر اہلکاروں نے شرکت کی اور بہترین خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا جبکہ اس موقع پر سینئر اہلکاروں نے انہیں یادگاری شیلڈز اور سوینئرز دئیے۔ صوبیدار میجر محمد رشید چکدرہ میں 1985میں بطورسپاہی بھرتی ہوئے اور 33سال خدمات سرانجام دینے کے بعد آخری تین سال سوات میں صوبیدار میجر کے عہدے پر فائز رہے اور ریٹائرڈ ہوگئے۔
538 total views, no views today
Comments



