مینگورہ،رحیم آباد میں بجلی ٹرانسفارمر کی خرابی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کرنے والوں کیخلاف مقدمات درج،ٹرانسفارمر اب بھی اسی حال میں پڑا ہے ،حکا م کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کیاتو پولیس کے ہتھے چڑھ گئے،تفصیلات کے مطابق تین مارچ کو علاقہ رحیم آباد کے عوام نے بجلی ٹرانسفارمر کی خرابی اور اس سلسلے میں واپڈاکی جانب سے مسلسل غفلت کیخلاف عوام نے سڑکوں پر نکل کراحتجاجی مظاہرہ کیا اورجلوس نکالااس دوران مشتعل مظاہرین نے واپڈ اکیخلاف نعرے بھی لگائے تاہم حکام نے آکر مظاہرین سے مذاکرات کئے اورانہیں ٹرانسفارمرکی خرابی دور کرنے کی یقین دہانی کرائی جس کے بعد مظاہرین پرامن طورپر منتشرہوگئے ،معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ ٹرانسفارمر ابھی تک ٹھیک نہ ہوسکا
تاہم جن لوگوں نے مظاہرہ کیا تھا ان کیخلاف رحیم آباد پولیس نے مقدمات درج کئے ہیں جن میں سابق ناظم رحیم آباد شاہی دوران خان،قومی وطن پارٹی کے محمدرحمان ،عمرعلی،سلطنت خان وغیرہ شامل ہیں۔
351 total views, no views today


