سوات: سوات کے حسین وادی گبن جبہ میں تفریح کیلئے گئے سکول بس بریک فیل ہونے کے وجہ سے پہاڑی سے نیچے گرگئی ہے، ریسکیو 1122کے مطابق حادثہ میں30 بچے زخمی ہوچکے ہیں جن کو فوری طبی امداد کیلئے مٹہ ہسپتال منتقل کیا گیا ، جہاں پر تشویشناک بچوں کو سیدوہسپتال منتقل کیا گیا ہے،ہسپتال اور ریسکیو 1122 کے مطابق حادثہ میں 3 بچہ جاں بحق ہوچکے ہیں۔ خوازہ خیلہ ہسپتال میں 4 زخمی جبکہ مٹہ ہسپتال میں 23 بچے زیر علاج ہیں۔
نجی سکول انتظامیہ کے مطابق بچے سیر وتفریح کیلئے وادی گبن جبہ گئے تھے واپسی پر گاوں لالکو کے قریب بس کی بریفک فیل ہوگئی ، جس سے بس پہاڑ کے نیچے گر گئی ۔ ریسکیو 1122 کے امدادی کارروائیوں میں مقامی لوگوں نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
460 total views, no views today
Comments



