پشاور:صوبائی صدر پاکستان مسلم لیگ ن خیبر پختونخواہ انجینئرامیرمقام کاپشاور میں مسلم لیگ ن کے صوبائی سیکرٹریٹ میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ PDM کی صوبائی قیادت کے اجلاس میں
جے یو آئی کے سنیٹر مولانا عطاء الرحمان، جنرل سکرٹری و ایم این اے مرتضیٰ جاوید عباسی اور پی ڈی ایم کی دیگر صوبائی لیڈر شپ شرکت کے بعد مشترکہ طور پریس کانفرنس کررہےہیں۔۔
پاکستان مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا کے صدر انجینئرا میر مقام نے کہا ہے کہ نام نہاد وزیراعظم اور انکی کابینہ کے دن گنے جا چکے ہیں 20 نومبر کو پشاور میں پی ڈی ایم کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی میں تمام پارٹیاں بھر پورشرکت کرینگی، پتہ نہیں کہ عمران کوکیاشوق ہے کہ عوام کے بعد پارلیمنٹ نے بھی مسترد کیا اور پھر بھی وزیراعظم کی کرسی پر بیٹھا ہے، پی ٹی آئی کی تبدیلی لوگوں کے گلے پڑ گئی ہے ان کے وزیراعلیٰ اور وزیر الیکشن شیڈول کے اعلان کے باوجود جلسے کر رہے ہیں اور عوام کو بے وقوف بنانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں مگر عوان کے دھوکے میں نہیں آئیں گے وہ پشاور میں مسلم لیگ ن کے صوبائی سیکرٹریٹ میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ PDM کی صوبائی قیادت کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے، اجلاس میں جے یو آئی کے سنیٹر مولانا عطاء الرحمان، ایم این اے مرتضیٰ جاوید عباسی اور پی ڈی ایم کی دیگر صوبائی لیڈر شپ شریک ہوئی ایک سوال کے جواب میں انجینئر امیر مقام کا کہنا تھا کہ یہ ملک نواز شریف کا ہے بہت جلدوہ یہاں کے عوام میں ہونگے جب بھی ڈاکٹرز اجازت دینگے تو وہ پاکستان واپس آئیں گے پیپلز پارٹی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں پوری اپوزیشن ساتھ ہے جبکہ پارلیمنٹ سے باہر بھی تمام سیاسی جماعتیں نیازی حکومت ختم کرانے پر متفق ہو چکی ہیں انشا ء اللہ بہت جلد موجودہ نالائق حکمرانوں کا دھڑن تختہ کیا جائیگا عوام اب بیدا رہو چکے ہیں اور اس عوامی سیلاب کو روکنا اب نیازی حکومت کے بس کی بات نہیں 20 نومبر کو پشاور میں تاریخی احتجاج ہو گا۔
454 total views, no views today



