سوات:سوات کے تحصیل خوازہ خیلہ میں اج فضا سوگوار ہے، سکول بس حادثہ میں جاں بحق ہونے والے تین سکول بچے جاں بحق ہوگئے تھے ان کی نماز جنازہ خوازہ خیلہ ، چالیار اور فرحت اباد میں ادا کردیئے گئے ہیں ۔
المناک حادثہ پر اج خوازہ خیلہ بازار میں فضا سوگوار ہے، اور بڑی تعداد میں مقامی لوگ ،سیاسی وسماجی رہنما اور دیگر افراد تعذیت کیلئے ان علاقوں کا رخ کررہے ہیں ۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سوات کے تحصیل مٹہ کے علاقہ لالکو میں سکول بس کی بریک فیل ہونے کی وجہ سے بس پہاڑ سے ٹکرا گئی تھی جس میں تین بچے جاں بحق جبکہ 30 زخمی ہوگئے تھے جن میں سکول سٹاف کے علاوہ ڈرائیور بھی شامل تھا۔
1,342 total views, no views today
Comments



