اسلام اباد:چیئرمین پی سی بی رمیزراجہ آج دبئی پہنچ رہے ہیں۔ وہ اتوارکو آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل دیکھیں گے اورسولہ نومبرسے آئی سی سی بورڈ اجلاس میں شرکت کریں گے۔ جس میں دو ہزارتئیس سے اگلے سائیکل کے لیے آئی سی سی ایونٹس کی میزبانی کا فیصلہ کیا جائے گا۔ چیئرمین پی سی بی رمیزراجہ آج دبئی پہنچ رہے ہیں۔ جہاں وہ اتوارکو آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل دیکھیں گے۔ جس کے بعد سولہ نومبرسے دبئی ہیڈ کوارٹرمیں آئی سی سی بورڈ اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اجلاس میں فیوچرٹور پروگرام اوردو ہزارتئیس سے اکتیس تک اگلے سائیکل کے لیے آئی سی سی ایونٹس کے میزبان ممالک کا فیصلہ بھی متوقع ہے۔ پاکستان نے یو اے ا ی،بنگلہ دیش اور سری لنکا کے اشتراک سے ففٹی اوور ورلڈ کپ،ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اور تنہا چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کی پیش کش کی ہیں اوراسے کم ازکم ایک ایونٹ کی میزبانی ملنے کی امید ہے۔ اجلاس کے دوران چیئرمین پی سی بی کرکٹ نیوزی لینڈ حکام سے ملتوی شدہ دورہ پاکستان کوری شیڈول کرنے کےبارے میں بھی بات چیت کریں گے۔
538 total views, no views today



