لاہور: پاکستان ٹیم انتظامیہ نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریزمیں ریزورپلیئرزکوموقع دینے کافیصلہ کیاہے۔پاکستان اورمیزبان ٹیم کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچزانیس،بیس اور بائیس نومبرکوشیڈول ہیں۔ پاکستان کرکٹ ٹیم تین ٹی ٹوئنٹی اوردوٹیسٹ پرمبنی سیریزکھیلنے بنگلہ دیش پہنچ چکی ہے۔سیریزکاآغازانیس نومبرکوپہلے ٹی ٹوئنٹی میچ سے ہوگا۔بقیہ دوٹی ٹوئنٹی میچزبیس اوربائیس نومبرکوشیڈول ہیں۔پاکستان ٹیم انتظامیہ نےبنگلہ دیش کے خلاف مختصرطرزکی سیریز میں سینئرپلیئرزکوآرام اورریزور کھلاڑیوں کوآزمانےکافیصلہ کیا ہے۔ ٹیم انتظامیہ نے حسن علی،محمدرضوان،شاہین شاہ،عمادوسیم،شعیب ملک اورشاداب خان کو آرام کاموقع دیکرشاہنوازدھانی،محمدنواز،حیدرعلی،سرفرازاحمد، محمدوسیم جونیئر،خوشدل شاہ اورعثمان قادرکوسیریز کھلانے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔
584 total views, no views today



