مینگورہ،پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے مرادسعید کے خلاف مینگورہ میں مسلم لیگ ن کے کارکنوں کا احتجاجی مظاہرہ ،جلوس ونعرہ بازی،نااہل قراردینے کا مطالبہ،گذشتہ روز مینگورہ میں مسلم لیگ ن کے زیراہتمام احتجاجی مظاہرہ ہوا ،مظاہرین نعرے لگاتے ہوئے جلوس کی شکل میں سوات پریس کلب کے سامنے پہنچ گئے جہاں پر خطاب کرتے ہوئے سٹی صدر سیدصادق عزیزاوردیگر نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان اپنے ممبران کے کردارپر نظرثانی کریں نیاپاکستان اورمیرٹ کے نعرے لگانے والوں نے خودمیرٹ کی دھجیاں اڑاکر اپنے دعوؤں کو خدغلط ثابت کردیاہے،انہوں نے کہاکہ ایم این اے مرادسعیدجعلی ڈگری کے ذریعے آیا ہے
کیونکہ موصوف نے بی ایس سی کلیئر نہیں کیا مگر الیکشن کمیشن میں جھوٹ بول کرلوگو ں کی آنکھوں میں دھول جھونک دی اوراب دو مارچ کو یونیورسٹی کے اندروزیراعلیٰ پرویز خٹک کے حکم پر ان کیلئے وی وی آئی پی حال قائم کیا گیا جہاں پر مرادسعید نے کچھ دیر بیٹھنے کے بعدخالی پرچے ایگزامنروں کے حوالے کردئے جنہوں نے انہیں دونوں پرچوں میں ساٹھ ساٹھ نمبر دے کر پاس قراردے دیا ،انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی میرٹ اورانصاف کے نعرے لگاتی نہیں تھکتی اوردوسری جانب حال یہ ہے کہ اسی پارٹی کے ایم این ایز اورایم پی ایز ازخودمیرٹ کی دھجیاں اڑانے میں مصروف ہیں ،انہوں نے کہاکہ عمران خان سمیت اعلیٰ حکام مرادسعیدکو نااہل قراردے کران کے خلاف فوری تحقیقات کرکے حقائق عوام کے سامنے لائیں،اس دوران مظاہرین نے شیم شیم پی ٹی آئی شیم،گوخٹک گو،گومرادگو کے نعرے لگائے،مظاہرہ سے سیداکبرشاہ لالا،امجدحسین اوردیگر نے بھی خطاب کیا جبکہ مظاہرہ میں ن لیگ سٹی کے کارکنوں کے علاوہ پارٹی کے سینئر راہنما محسن کمال شریف نے بھی شرکت کی۔
306 total views, no views today


