سوات،سوات کے حسین وادی مالم جبہ میں تین روزہ سکی فیسٹیول شروع ہوگیا، فیسٹیول کیا افتتاحی تقیب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سوات محمود اسلم وزیر نے کہا کہسوات سنو فیسٹیول کا انعقاد علاقہ کے بہتر مفاد کیلئے کیا گیا ہے، تاکہ سوات جیسے حسین وادی میں سیاحت کو فروغ مل سکیں، انہوں نے کہا کہ سوات میں مکمل طور پر امن بحال ہو چکا ہے اور سیاح بلا کسی خوب وخطر کے سوات اکر یہاں کے خوبصورت وادیوں سے لطف اندوز ہوں، انہوں نے کہا کہ فیسٹیول کے انعقاد میں پاک فو ج کا بھی اہم کردار ہے، اور انہی کی بدولت آج سیاح ازادنہ طور پر سنو فیسٹیول میں شریک ہے، انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے اس کاوش کو ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں پاک فوج نے ہمیں سپورٹ کیا اور ایک بہتر فیسٹیول کا انعقاد ممکن ہو سکا،، انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت سوات میں ایسے دیگر بھی فیسٹیول بھی منعقد کرائے گی، انہوں نے ملک بھر کے سیاحوں سے اپیل کی کہ وہ سوات ائے اور ان حسین وادیوں کو دیکھیں اس موقع پر پاک فوج کے کرنل حماد، اے سی چارباغ، ڈی پی او سوات ، سمیت دیگر عمائدین علاقہ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔
590 total views, no views today


