مینگوردہ،عوامی نیشنل پارٹی ضلع سوات نے بلدیاتی انتخابات میں بھر پور حصہ لینے کا اعلان کردیا ، مختلف کمیٹیاں تشکیل ، کارکنوں کو بلدیاتی انتخابات کیلئے بھر پور تیاریاں شروع کرنے کی ہدایت ، عوام مرکزی اور صوبائی حکومت سے مکمل طور پر مایوس ہوچکے ہیں ، بلدیاتی انتخابات میں عوامی نیشنل پارٹی کلین سویپ کریگی ، کاشغرروٹ کی تبدیلی کیلئے کسی صورت تیار نہیں ، ایم این اے مراد سعید کی جعل سازی کی شدید مذمت کرتے ہیں ، ضلعی کابینہ کے اجلاس سے ضلع صدر شیر شاہ خان اور جنرل سیکرٹری رحمت علی خان کا خطاب ، تفصیلات کے مطابق مینگورہ میں عوامی نیشنل پارٹی ضلع سوات کے ضلعی عہدیداروں کا اجلاس ضلعی صدر شیر شاہ خان کی صدارت میں منعقد ہوا ، جس میں بلدیاتی انتخابات سمیت ملک کی موجودہ صورت حال پر اظہار خیال کیا گیا ، بلدیاتی انتخابات کیلئے تیاریاں شروع کرنے کیلئے مختلف کمیٹیاں قائم کردی گئیں جبکہ ضلعی ترجمان عبداللہ یوسفزئی کی سربراہی میں میڈیاسیل بھی قائم کیا گیا ، جس میں ابراہیم دیولئی ، عدالت خان ، خان سردار اور حبیب الرحمن ممبران ہوں گے، اجلاس میں اے این پی کو یونین کونسلوں کی سطح پر مزید فعال بنانے کا کا عزم کیا گیا اور کارکنوں کو ہدایت کی گئی کہ وہ ابھی سے بلدیاتی انتخابات کیلئے بھر پور تیاریاں شروع کریں ، انہوں نے کہا کہ اگر بلدیاتی انتخابات کیلئے صوبائی قائدین نے اتحاد کیا تو ہم صوبائی قائدین کی ہدایت کے مطابق اتحادیوں کے ساتھ بلدیاتی انتخابات لڑیں گے، اجلاس میں لنڈاکے روڈ کی ناقص تعمیر کی شدید مذمت کی گئی اور حکومت سے انکوائری کا مطالبہ کیا ،جبکہ سوات کی کھنڈرات سڑکوں ، جامبیل کوکاری روڈ اور دیگر خستہ حال سڑکوں پر تعمیراتی کام شروع کرنے کا مطالبہ کیا ، اجلاس میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے نام پر رکشوں ، ٹرانسپورٹ سٹینڈوں اور ہتھ ریڑھی بانوں کے ساتھ ناروا سلوک ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا، اجلاس میں صوبہ سند ھ کے وزیر اعلیٰ کے بیان کی شدید مذمت کی گئی ، جس میں کہا گیا ہے کہ سوات سے دہشتگرد کراچی پہنچ رہے ہیں ،انہوں نے مطالبہ کیا کہ وزیر اعلیٰ سندھ اپنا بیان واپس لے کر سوات کے عوام سے معافی مانگیں ، اجلاس میں سینٹ کے حالیہ الیکشن میں اے این پی کی کامیابی پر قائدین کو مبارک باد دی گئی ۔
620 total views, no views today


