سوات:ڈی سی سوات ان ایکشن، کٹارا اور ناکارہ گاڑیوں کی چیکنگ شروع، ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کو سکولز چیک کرنے کی ہدایت، آر ٹی اے نے سکولز چیک کرنا شروع کردئیے، سخرہ سکول سانحہ کے بعد ضلعی انتظامیہ نے ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کو سوات بھر کے سکولوں کے ٹراسپورٹ اور ڈرائیوروں کے کوائف چیک کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں جس کے رو سے اتھارٹی کے اہلکاروں نے تحصیل کبل کے سکولوں کے کوائف اور گاڑیوں کو چیک کرنا شروع کردیا اس سلسلے میں گزشتہ روز تحصیل کبل کمیٹی انچارج نورزیب شاہ اور ایم وی ای اختر اقبال نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ سکولز پرنسپلز سے ملاقاتیں کی اور ان کے ٹرانسپورٹ اور ڈرائیوروں کے کوائف چیک کئیے انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کٹارا اور ناکارہ گاڑیوں کو سڑک پر چلنے کی ہرگز اجازت نہیں ہے سانحہ سخرہ بھی اس وجہ سے پیش آیا بچے ہمارے مستقبل ہیں اور ان کو بہتر ٹراسپورٹ فراہم کرنا سکولوں کی زمہ داری لہذا جن سکولوں کی گاڑیاں ٹھیک نہیں وہ بچوں کو بہتر ٹرانسپورٹ کی فراہمی کیلئے اقدامات اٹھائیں بصورت دیگر خلاف کاروائی ہوگی
502 total views, no views today



