اسلام اباد:بھارتی جاسوس کلبھوشن یادو کو اپیل کا حق دینے کا بل بھی منظور کرلیا گیا
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اوور سیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے بل منظور کرلیا گیا ۔ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادو کو اپیل کا حق دینے کا بل بھی منظور کرلیا گیا۔تحریک کے حق میں 221 اور مخالفت میں 203 ووٹ ڈالے گئے۔
تحاریک منظور کیے جانے پر اپوزیشن کی ووٹنگ کو چیلنج کی درخواست کی گئی لیکن اسپیکر نے اپوزیشن کی درخواست مسترد کرکے کارروائی جاری رکھی۔اسپیکر کے فیصلے کے خلاف اپوزیشن نے شدید احتجاج کیا ۔ ایوان میں صورتحال کشیدہ دھکم پیل اور اراکین میں تلخ کلامی بھی ہوئی۔اپوزیشن احتجاج کرتے ہوئے اجلاس سے واک آؤٹ کرگئی۔
871 total views, no views today
Comments



