دبئی: آئی سی سی کی تازہ ترین ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پاکستان کے کپتان بابراعظم کی ٹاپ پوزیشن برقرارہے۔ محمد رضوان ایک درجہ ترقی پاکرٹاپ فائیو میں شامل ہوگئے۔ ڈیوڈ ملان،ایڈم مرکرم ڈیون کونوے دوسرے سے چوتھےنمبر پر موجود ہیں۔ سری لنکا کے ہسارنگا بولنگ میں سرفہرست،پاکستان کا کوئی بولرٹاپ ٹین میں شامل نہیں شاہین شاہ نمبر گیارہ پرفائز ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بعد آئی سی سی تازہ ترین رینکنگ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم کی آٹھ سو انتالیس پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن برقرار ہے۔ انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان دوسرے،جنوبی افریقا کے ایڈن مرکرم تیسرے اورنیوزی لینڈ کے ڈیون کونوے چوتھے نمبر پرہیں۔ وکٹ کیپربیٹسمین محمد رضوان ایک درجہ ترقی کے بعد ٹاپ فائیو میں شامل ہو گئے۔ لوکیش راہول،ایرون فنچ،ویرات کوہلی،جوزبٹلر اورروسی وان ڈوسن ٹاپ ٹین میں شامل ہیں۔
بولنگ میں سری لنکا کے ہسارنگا نمبرون بولرہیں۔ تبریزشمسی،ایڈم زمپا ،عادل رشید اورراشد خان ٹاپ فائیو میں اسپنرز میں شامل ہیں۔ پاکستان کا کوئی بولر ٹاپ ٹین میں موجود نہیں۔ شاہین شاہ آفریدی نمبر گیارہ پرموجود ہیں
537 total views, no views today



