مینگورہ،چیئرمین ڈیڈک ایم پی اے فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ قانون سے بالاتر کوئی نہیں ، شہر سے غیر قانونی رکشوں ، چینچی رکشوں ، ہتھ ریڑھیوں اور تجاوزات کے خاتمے کے اڑ ھ میں غریبوں سے روزی کا حق جیتنا ناقابل برداشت ہے ، تجاوزات کے خاتمے میں دکاندار تعاؤن کیرں کسی کی حق تلفی نہیں ہوگی ، غریب لوگوں کے ضبط شدہ ہتھ ریڑھیاں واپس کی جائے روڈ پر پارکنگ اک سائڈ پر کرنے کی پابندی یقینی بنائی جائے لینڈکروزر اور ہتھ ریڑھی والے کیلئے یکساں قانون ہونا چاہئیے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ڈیڈک افس میں منعقدہ اجلاس ، جس میں تاجر برادری کے نمائندوں صدر عبدالرحیم ، حاجی خان طوطی ، اے سی با بوزئی اشفاق احمد ، ای اے سی حامد علی ، سی ایم او مینگورہ حیات شاہ ، ڈی ایس پی سٹی صدیق اکبر ، ٹریفک انچارچ زیراب گل ، ایکسائز انسپکٹرانور سعادت ، انجینئر سیف اللہ خان اور دیگر شریف تھے ، جبکہ چیئرمین سوات پریس کلب رشید اقبال نے بھی شرکت کی ، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جن لوگوں سے ذاتی ہتھ ریڑھیاں قبضے میں لے گئی ہے ان کو واپس کئے جائے ، تجاوزات کے خاتمے میں برابری کی بنیاد پر کاروائی کی جائے ، کسی قسم کی حق تلفی نہ ہو، شہر میں قانون کے مطابق چلنے والے چینچی رکشوں کو اجازت کی دی جائے ، اور موٹر سائکل چینچی رکشوں پر پابندی لگائی جائے ، اس سلسلے میں صدر عبدالرحیم نے تجاویز پیش کئے جبکہ ایم پی اے فضل حکیم نے اس موقع پر کہا کہ عوام کے مسائل کم کرنے کے بجائے اُس میں اضافہ قابل برداشت نہیں ، انہوں نے کہا کہ قانون سب کیلئے یکساں ہونا چاہیئے ۔
804 total views, no views today


