سوات:20 سال گزر نے کے باوجود متاثرین کویت و عراق اقوام متحدہ کی یجانب سے فراہم کردہ رقم سے محروم، عدالتی فیصلوں کے باوجود ہمیں پاکستان اوورسیز فاونڈیشن کی جانب سے حق نہیں مل رہا،وزیر اعظم عمران خان، آرمی چیف، چیف جسٹس ہمیں ہمارا حق دینے کے لئے کردار ادا کریں، ان خیالات کا اظہار تحریک متاثرین کویت و عراق کے چیئرمین حاجی کریم الرحیم نے سوات پریس کلب میں پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر تنظیم کے دیگر عہدیدار سیف الرحمن، عمرا خان، پشمین، شیر بہادر، شریف زادہ اور محمد امین بھی موجود تھے، انہوں نے کہا 1990میں خلیج جنگ شروع ہوئی جس سے دنیا کے 72 ممالک متاثر ہوگئے، اوورسیز پاکستانی بھی ریت کے سمندر میں پیدل سفر کرکے شدید پیاس کی حالت میں محفوظ مقامات پر پہنچ گئے جبکہ بہت سے ساتھی پیاس اور مشکلات کے باعث راستے میں جاں بحق ہوگئے اقوام متحدہ یو این سی سی (UNCC) ادارہ برائے متاثرین جنگ نے متاثرین کے لئے ایک لاکھ چھ ہزار امریکی ڈالر کا ایوارڈ منظور کرکے پاکستان اوورسیز فاونڈیشن کو چار قسطوں میں دے دیا جسمیں ہمیں فی کس دو قسطوں میں صرف 4000 ہزار ڈالرمل گئے ہیں، جبکہ باقی رقم کے لئے 20 سال سے در در کی ٹھو کر یں کھا رہے ہیں، ہمارے سیاہ داڑھیاں سفید ہوئیں لیکن او پی ایف کے بدمعاشوں نے ہمارا حق نہیں دیا، عدالت نے بھی ہمارے حق میں فیصلے کئے اور ہم نے بنی گالہ میں دھرنا بھی دیا جس پر وزیر اعظم عمران خان نے ہمیں زلفی بخاری کے پاس بھیجی انصاف کی فراہمی کا وعدہ کیا، لیکن اقوام متحدہ کی جانب سے فی کس ایک لاکھ چھ ہزار پانچ سو امریکی ڈالر او پی ایف کو ملنے کے ثبوت دکھا کر بھی ہمارا مسئلہ حل نہیں کیا گیا، اپنے حق کے حصول کے لئے یتیم ہونے والے افراد، بیوائیں اور بیمارو نادار افراد دردر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں، اقوام متحدہ کی جانب سے فراہم کردہ خطیر رقم کا منافع بھی او پی ایف کے اہلکار کھا رہے ہیں اس لئے وزیر اعظم عمران خان، آرمی چیف، چیف جسٹس سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اقوام متحدہ کی جانب سے متاثرین کویت و عراق کے لئے فراہم کردہ رقم کی تحقیقات کریں اور او پی ایف سے ہمارا حق ہمیں دلوائیں اور 20 سالوں سے متاثرین کی رقم ہڑپ کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کریں،
716 total views, no views today



