جناب وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوامحمود خان صاحب
جناب ایم این اے ڈاکٹر حیدر علی خان صاحب
جناب ایم پی اے سردار خان صاحب
گزشتہ دن سوات خوازہ خیلہ بانڈئ میرہ کے ایک غریب دیہاڑی دار عمر شرین جو کسی اور شخص کے کام کے غرض سے دیہاڑی پر مردان گیا تھا اس کے ساتھ مالک کے 25000ہزارروپےتھی جومالک نے جانوروں کو چارہ خریدنے کے لئے دئے تھے لیکن وہاں مردان شہباز گھڑئی میں راہزنوں نے اس سے پیسے چھیننے چاہتے تھے لیکن عمر شرین نے انکار کرکے بولا کہ یہ پیسے میری نہیں ہیں میں غریب دیہاڑی دار مزدور ہوں یہ مجھے مالک نے سودا کے لیے دیئے ہیں میں مالک کو پیسے کہاں سے لاؤں گا لیکن درندوں کی دل میں کوئی رحم نہیں ایا عمر شرین نے مزاحمت کی تو راہزنوں نے عمرشرین پر گولی چلائی اور عمر شرین کو قتل کردیا گیا عمر شرین انتہائی غریب تھے کرائے کے گھر میں رہتاتھا مرحوم کے چار چھوٹے چھوٹے بچے ہیں جس میں دو لڑکے اور دو لڑکیاں ہیں ان بچوں کا واحد کفیل عمر شرین تھا جو ظالموں نے قتل کر دیا مردان پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے لیکن عمر شرین کی خاندان کی غربت کی وجہ سے نامعلوم قیامت تک نامعلوم رہینگے اس لیے آپ صاحبان مہربانی کرکے عمر شرین کی قاتلوں کی گرفتاری میں ان کے خاندان کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور عمر شرین کی بچوں کو معاوضہ دیا جائے میں حمایت اللہ مایار صاحب سے بھی درخواست کرتا ہوں کہ آپ کی ضلع میں ظلم ہوا ہے لہذا اس ظلم کے خلاف آواز اٹھائی تاکہ یتیم بچوں کو انصاف مل سکے میں سوات کے تمام صحافی برادری سیاسی پارٹیوں سوشل سوسائٹی کے تنظیموں اور تمام عوام سے آپیل کرتا ہوں کہ اس مشکل وقت میں متاثرہ خاندان کے ساتھ کھڑے ہوجائے
سید اکبر شاہ چیئرمین خوازہ خیلہ ویلفئیر سوسائٹی
1,144 total views, 4 views today