اسلام آباد: حزب اختلاف کی جماعتوں کے حکومت مخالف اتحاد پی ڈی ایم نے حکومت کے خلاف فیصلہ کن سفارشات مرتب کرلیں جن کا کل سربراہی اجلاس میں توثیق کے بعد اعلان کیا جائے گا۔پی ڈی ایم کی اسٹیرنگ کمیٹی کے کنوینرشاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں تمام جماعتوں کے نمائندے شریک ہوئے ۔اجلاس میں حکومت مخالف تحریک کو حتمی شکل دینے کیلئے سفارشات مرتب کرلیں ۔اجلاس کے بعد ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ کا کہنا تھا کہ سب سے بڑی بیماری قوم کو لاحق ہے وہ موجودہ حکومت اور عمران خان کی شکل میں ہے۔ اس نجات کے لیے ڈی ایم کی تحریک اور احتجاج تیز کرنے کیلئے سفارشات کو حتمی شکل دے دی ہے۔
516 total views, no views today
Comments



