پشاور:وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان کی ہدایت پر کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کے زیرنگرانی ایک اور میگا پراجیکٹ ہزار خوانی نہر کو عمر گل بورڈ نہر سے ملانے کے لئے کام کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے منصوبے پر کام کے لیے پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو تعمیلی ایجنسی مقرر کرتے ہوئے جلد سے جلد کام شروع کرنے کی ہدایت جاری کی گئی تھی ڈائریکٹر جنرل پی ڈی اے عمارہ خان ازخود کام کی نگرانی کرینگی اس بڑے منصوبے کی تکمیل سے رنگ روڈ تا دلہ زاک تک پانی کی روانی میں بہتری آئے گی اور تاریخی شاہی کھٹے پر پانی کا دبائو میں کم ہوگا اور بارشوں کے دوران ناصرف صرف شاہی کھٹے کا پانی سڑکوں پر نہ آسکے گا بلکہ کسٹم چوک رنگ روڈ ہزارخوانی پشاور سٹی اندرون شہر کے علاقوں ود لہ زاک روڈ اور دیگر ملحقہ علاقوں میںبارشوں کے دوران گھروں میں پانی کے داخل ہونے کا مسئلہ ہمیشہ کے لئے حل ہوجائے گا کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے منصوبے پر کام کے آغاز کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ کہ انتہائی اہمیت کے حامل یہ منصوبہ جون سے قبل مکمل کیا جائے تاکہ گرمی کے موسم میں تند و تیز بارشوں کے دوران پانی کی روانی برقرار رہ سکے اور پانی مقامی آبادی میں داخل ہوئے بغیر بلا روک ٹھوک اپنے منزل مقصود تک جاسکے گا ۔
انفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشنز کمشنر پشاور ڈویژن پشاور
549 total views, 2 views today