مینگورہ،سوات کے علاقہ خوازہ خیلہ آلہ آباد میں سوات یونیورسٹی کے لئے زمین دینے والے مالکان نے ایک بار پھر احتجاج کی شکل میں سڑکوں پر نکل آئے ،مشتعل مظاہرین نے یونیوسٹی انتظامیہ اور مقامی ایم پی اے سے حکومتی وعدے کے مطابق یونیوسٹی میں ملازمتیں مانگنے کا مطالبہ کیا ،اگر حکومت نے اپنے وعدے کو عملی جامہ نہیں پہنایا گیا تو کسی بھی صورت یہاں پر یونیورسٹی قائم ہونے نہیں دینگے ،ان خیالا کا اظہار خوازہ خیلہ کے علاقہ آلہ آباد کے مکینوں اور سیاسی و سماجی افراد نے شدید احتجاج کرتے ہوئے
کیا انہوں نے کہا کہ آلہ آباد میں سوات یونیورسٹی کے لئے زمین خریدنے سے پہلے آراضی کے مالکان سے اس وقت کے حکومتی نمائندوں نے وعدہ کیا تھا کہ جن افراد کے زمین یونیورسٹی کے لئے وقف کے ہیں انہیں یونیورسٹی میں باقاعدہ کلاس فور بھرتی کیا جائیگا ،لیکن کئی سال گزر گئے لیکن تاحال آراضی مالکان کیساتھ کئے گئے وعدوں کو عملی جامہ نہیں پہنایا گیا اور نہ کسی نے اس سلسلے میں رابطہ کیا انہوں نے کہا کہ حکومت نے انتہائی کم قیمت پر ہم سے زمین خریدی لہذا ہم پر امن لوگ ہے اور پرامن طریقے سے حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنے وعدے کے مطابق آراضی مالکان کو یونیورسٹی میں نوکریاں دیں بصورت ہم اپنے جائز حق کے حصول کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ،مشتعل مظاہرین نے احتجاج کے طورپر مینگورہ اور کالام روڈ کو کئی گھنٹے تک بند کردیا تھا، بعدازاں مشتعل مظاہرین پر امن طریقے سے منتشر ہوگئے ۔
374 total views, no views today


