سوات، کالام میں ٹمبر مافیا سرگرم ،نزدیکی میدانی جنگل میں لاکھوں روپے کی قیمتی درختوں کو جڑ سے کاٹنے اور تراشنے کا سلسلہ بلا خوف و خطر بے دردی سے جاری ہے کوئی پوچھنے والا نہیں ۔ وزیر اعلی اور دیگر متعلقہ حکام فوری نوٹس لیں۔ذرائع کے مطابق کالام بازار سے معمولی فاصلے پر فارسٹ انتظامیہ کے ناک کے نیچے کالام کے میدانی جنگل میں ٹمبر مافیا نے لاکھوں روپے قیمتی درختوں
کو جڑ سے کاٹنے اور تراشنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے اور متعلقہ فارسٹ اہلکاروں نے آنکھیں بند کر دی ہے۔ دوسری جانب سیاحتی علاقہ وادی اوشو مٹلتان میں انتظامیہ کے اشیر باد سے ٹمبر مافیا نے غریب عوام سے اونے پونے داموں خرید کر اخروٹ اور بنجان کے قیمتی درختوں کو کاٹ کر شہری علاقوں میں مہنگی داموں فروخت کرنے سلسلہ بھی جاری رکھا ہوا ہے جس کی وجہ سے علاقے میں اخروٹ اور بنجان کی قیمتی درخت ناپید اور علاقے کا قدرتی حسن بھی ختم ہوتا جارہا ہے۔ لہذا کے پی کے حکومت کالام ایریا میں جنگلات کی تحفظ کے لیے اقدامات اور وادی مٹلتان میں اخروٹ کی قیمتی درختوں کوگرا کردوسری علاقوں میں لے جانے پر پابندی عائد کردیں ۔
555 total views, no views today


