کالام، نیشنل یوتھ آرگنائزیشن سوات کے نائب صدر ملک محمد حسین اور اے این پی سوات کے ضلعی کونسلر محمد زبیر کالامی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ بحرین تا کالام سڑک کے لئے بیس ارب روپے کی منظوری پر ایم پی اے سید جعفر شاہ اے این پی کے سنیٹرز امرجیت ملہوترااور زہد خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ سڑک کے لئے فنڈ جاری ہونے پر وادی کوہستان کے لوگوں کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوگیا۔ کالام تا بحرین سڑک کی تعمیر سے وادی سوات بالخصوص وادی کالام کی سیاحت دوبارہ پروان چڑھے گی اور علاقے کی غربت میں کمی اور روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے۔حلقہ پی کے پچاسی کے لئے ایم پی اے سید جعفرشاہ کی بے لوث خدمت پر ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ وہ عوام کی بے لوث خدمت جاری رکھیں گے۔
806 total views, no views today


