مینگورہ، قومی وطن پارٹی کے زونل چیئرمین فضل رحمان نونونے رحیم آبادروڈ میں ناقص میٹریل کے استعمال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس میں ملوث لوگوں کو بے نقاب کرنے اوران کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لانے کا مطالبہ کیا ہے ،ایک اخباری بیان جاری کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی اقرباء پروری اورمن پسند افرادکو ٹھیکے دینے کے اثرات سامنے آنا شروع ہوگئے جس کازندہ ثبوت جی ٹی روڈ رحیم آباد ہے جس پر دوماہ قبل قومی خزانے سے کثیررقم خرچ کی گئی مگر صرف ایک بارش نے روڈ سمیت پی ٹی آئی اور اس کے ٹھیکیداروں کا اصل چہرہ بے نقاب کردیا ،انہوں نے کہاکہ جی ٹی روڈ ایک اہم شاہراہ ہے جس پر روزانہ ہزاروں کی تعدادمیں گاڑیاں گزرتی ہیں مگر ا س روڈ کی بدحالی کے سبب لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاہے ،انہوں نے اعلیٰ حکام سے مذکورہ روڈ میں ناقص میٹریل استعمال کرنے والوں کیخلاف فوری کارروائی عمل میں لانے اور روڈ کی ازسرنو تعمیر ومرمت کا مطالبہ کیا ہے۔
748 total views, no views today


