کبل ، گذشتہ روز قومی وطن پارٹی کے زیر اہتمام یونین کونسل کالاکلے کے علاقہ گلونو شاہ میں فضل الرحمن کے رہائش گاہ پر تنظیم نو بارے اجتماع منعقد ہوا جس میں ڈویژنل چئیرمین فضل الرحمان نونو،ضلعی چئیرمین شیر بہادر ذادہ خان،حلقہ پی کے 83صدر سجاد خان،وائس چئیرمین محمد عالم ، دلدار شاہ،یوسف خان ،نعیم خان،محمد سید خان،انور اقبال،شیر بہادر سمیت عمائدین علاقہ اور عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر باہمی اتفاق رائے سے امتیاز خان کو یونین کونسل کالاکلے کے لئے چئیرمین ،محمد زرین وائس چئیرمین جبکہ باقی تنظیم کو بحال رکھا گیا اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے فضل الرحمان نونو ،شیر بہادر ذادہ خان،سجاد خان اور دیگر مقررین نے کہا کہ اسلام ، قومیت اور تبدیلی کے نام پر ووٹ لینے والوں نے اقتدار میں آنے کے بعد عوامی مسائل حل کرنے کے بجائے ذاتی مفادات اور عیش وعشرت کو ترجیح دی جس کی وجہ سے ملک وقوم مسائل ومشکلات سے دوچار ہیں ، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہوچکی ہے بھاری مینڈیٹ لینے والے ممبران اسمبلی نے الیکشن کے دوران عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے کے بجائے خالی اعلانات کے ذریعے لوگوں کو دھو کہ دے رہے ہیں کیونکہ تیس دن میں نیا پاکستان بنانے والوں نے دوسالوں میں عوام کے فلاح و بہبود کے لئے کچھ نہیں کیا انہوں نے کہا کہ کپتان خان ایم این اے مراد سعید کے جعل سازی پر چشم پوشی کے بجائے ایکشن لے اور فوری طور پر پارٹی سے نکال دیں تاکہ پی ٹی آئی کے دیگر کارکنان بھی عبرت حاصل کر سکیں انہوں نے مزید کہا کہ قومی وطن پارٹی غریب عوام کے امنگوں کی ترجمان پارٹی ہے جبکہ آفتاب احمد خان شیرپاؤ واحد عوامی لیڈر ہیں جنہوں نے کشیدہ حالات کے دوران نام نہاد سیاسی لیڈروں کی طرح گوشہ نشینی کی بجائے عوام کے درمیان رہنے کو ترجیح دی جس کی وجہ سے لوگ دھڑا دھڑ قومی وطن پارٹی کے جھنڈے تلے جمع ہورہے ہیں ، انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ اپنے بہتر مستقبل کے لئے قومی وطن پارٹی کے پلیٹ فارم پر جمع ہوکر آفتاب احمد خان شیرپاؤ کے ہاتھ مضبوط کریں اور بلدیاتی الیکشن میں مفاد پرستوں سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے قومی وطن پارٹی کے پیغام کو گھر گھر پہنچائے انہوں نے نومنتخب چئیرمین امتیاز خان ،وائس چئیرمین محمد زرین اور دیگر عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ پارٹی کو مضبوط بنانے کے لئے ہر ممکن کوشش کرینگے۔
968 total views, no views today


