بٹگرام:وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے بٹگرام میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ زرداری کے بیٹےکو بھاگنے نہیں دیں گے۔وزیراعظم کوسلیکٹڈ کہنے والے خود سلیکٹڈ تھے۔انہوں نے کہا کہ راشن کارڈ سےغریب کوسبسڈی ملےگی ، ایک شخص دوائی لینے گیا جوآج تک نہیں آیا اور نہ واپس آئےگا ، پی ڈی ایم بے روزگاروں کا ٹولہ ہے ، بلدیاتی الیکشن میں بھی عوام پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑی ہوگی۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ گزشتہ حکومتوں کا گند ہم صاف کررہے ہیں ، ہمارا احتساب اورفیصلہ عوام کریں گے ، ماضی میں لیے گئے قرضے ہم واپس کررہے ہیں ، ملک کودیوالیہ ہونے سے بچانے کیلئےآئی ایم ایف کے پاس گئے ، آئی ایم ایف کےساتھ مجبوری میں ڈیل کررہے ہیں۔
محمود خان نے کہا کہ 2023 کے انتخابات بھی پی ٹی آئی جیتے گی ، وزیراعظم کوسلیکٹڈ کہنے والے خود سلیکٹڈ تھے ، کے پی کے عوام عمران خان کی حکومت سے مطمئن ہیں۔
532 total views, 2 views today