بریکوٹ، مینگورہ بس اڈا میں بٹ خیلہ روٹ پر چلنے والے فلائنگ کوچز تحصیل بریکوٹ کے علاقوں کے سواریوں سے بٹ خیلہ اور تھانہ کے کرایہ وصول کرنے لگے ۔اور نہ دینے پر سوایوں کو لے جانے سے انکار کرتے ہیں ۔پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کے باوجود کرایوں میں اضافہ کیا گیا ہے ۔تحصیل بریکوٹ کے علاقہ موسیٰ خیل کے عوام سراپا احتجاج روڈ بند کرنے کی دھمکی دے دی ۔تفصیلات کے مطابق مینگورہ سے بٹ خیلہ جانے والے فلائنگ کوچز تحصیل بریکوٹ کے علاقہ ابوہا ،کوٹہ ،لنڈاکے اور گورتئی کے سوایوں کو لے جانے سے انکاری ہیں اور اگر ان سواریوں کو گاڑیوں میں سوار بھی کیا جائے تو ڈبل کرایہ وصول کرنے لگتے ہیں ۔مسافروں کا کہنا ہے کہ ہم نے کئی ماہ تک صبر کیا مگر گاڑیوں کے من مانیوں سے اب تنگ آچکے ہیں اگر متعلقہ سرکاری اداروں نے ان کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی تو مجبوراً مین شاہراہ بند کریں گے اور مینگورہ بٹ خیلہ روٹ پر چلنے والے گاڑیوں کا گذرنا علاقہ موسیٰ پر بند کردیں گے ۔
646 total views, no views today


