خوازہ خیلہ،ریڈیو سوات نے امن کے قیام ، تعلیم کے فروغ اور علاقائی مسائل اجاگر کر نے میں کلیدی کرادار ادا کیا ہے، ترقی یا فتہ معاشرے کے لئے آزاد میڈیا کا ہو نا ناگزیرہے ،ریڈیو سوات کے ساتویں سالگرہ کے موقع پرتقریب سے وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی محب اللہ خان کا خطاب۔علاقے میں امن کے لئے عوام کا باہمی اتفاق ضروری ہے ،محمد علی خان ایڈو کیٹ ۔تفصیلا ت مطابق ریڈیو سوات جس کے نشریات کے سات سال کامیابی سے مکمل ہونے پر ایک خوبصور ت اور پروقار تقریب کا انعقاداباسین پبلک سکول خوازہ خیلہ میں کیاگیا ۔ جس میں وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے لائیو سٹاک و فشریز محب اللہ خان ، محمد علی خان ایڈوکیٹ، رحیم اللہ شاہین اور سید عادل شاہ نے خطاب کئے۔اس کے علاوہ مختلف سکولوں کے طلباء نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔محب اللہ خان نے اپنے تقریر میں میڈیا کی اہمیت پر بات چیت کر تے ہو ئے کہا کہ میڈیا کا حالت امن اور جنگ دونوں میں کردار مسلمہ ہے ، اور میڈیا اگر قوم کو مثبت راستہ دینا چاہے تو یہ ملک منٹوں میں ترقی کرے گا اور ایک ترقی یافتہ اور پر امن معاشرہ عملی طور پر ظہور پذیر ہو گا۔ انہوں نے امن کے قیام میں ایف ایم 100ریڈیو سوات کے کردار کو سراہتے ہو ئے کہا کہ کہ ریڈیو سوات نے نہ صرف اپنے سامعین کو انٹرٹین کیا ہے ، بلکہ یہاں میں امن کے قیام میں بنیا دی کردار ادا کیا ہے، اس کے علاوہ تعلیم ، صحت، شعور،ادب اور علاقائی و مذہبی روایات کی حقیقی روح کو اجاگر کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ریڈیو سوات نے یہاں کے نوجوانوں میں جذبہ حب الوطنی پیدا کرنے سمیت تعلیم کی طرف راغب کی ہے اور ریڈیو سوات اب تمام ملاکنڈ ڈویژن کی حقیقی آواز ہے۔انہوں نے ریڈیو سوات کے لئے صوبائی حکومت کے طرف سے خصوصی گرانٹ کا اعلان بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں مخلص ہے اور پورے صوبے کی ترقی کے لئے عملی اقدامات کر رہی ہے ۔تقریب سے خطاب کر تے ہوئے مصالحتی کمیٹی خوازہ خیلہ کے کوارڈینیٹر ،محمد علی خان ایڈو کیٹ نے کہا، کہ پختون اپنے مستقبل کے خاطر نئے نسل کو تعلیم کی روشنی سے اراستہ کریں ۔ اور تعلیم اور امن کے حوالے سے ریڈیو سوات کا کردار قابل تحسین ہے۔ تقریب سے سٹیشن منیجر رحیم اللہ شاہین اور عادل شاہ نے اپنے خطاب میں ریڈیو سوات کی کارکردگی کے حوالے سے قوم کو اگاہ کیا۔تقریب میں ضلع بھر کے سیاسی ،ادبی اور سماجی شخصیات ،تاجر برادری ،مختلف سرکاری افسران کے علاوہ سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں کے اساتذہ اور طلبہ و طالبات نے بھی شرکت کی ۔ تقریب کے آخر میں ساتویں سالگرہ کے پوزیشن ہولڈر طلباء و طالبات میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔
690 total views, no views today


