سوات، سوات میں موسم بہار کی آمد کیساتھ ہی رنگارنگ تقریبات کاآغاز ہوگیا ہے، قومی وطن پارٹی بریکوٹ کے رہنما سید افضل شاہ باچا نے موسم بہار کی آمد کیساتھ ہی ایک رنگا رنگ تقریب بریکوٹ کے علاقہ ملکیدم میں منعقد کی گئی، اس تقریب میں ضلع سوات کے دوسرے اضلاع سے تعلق رکھنے والے شعراء، ادیبوں، گلو کاروں، میڈیا سمیت ہر مکتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی، اس موقع پر شعراء نے اپنے کلام پیش کئے اور بہار کے اشعار سنا کر حاضرین سے داد وصول کی، جبکہ مقامی گلوکاروں نے اپنے سریلے اوازوں سے محفل کی رونق کو چار چاند لگا دیئے ، اس موقع پر پروگرام منعقد کرنے والے افضل شاہ باچا نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے سوات کی بہار سے اب بھی لوگ ناواقف ہے یہاں سیاح سردی اور گرمی میں زیادہ اتے ہیں لیکن جو مزا سوات کے بہار کے موسم کا ہے وہ گرمی اور سردی میں نہیں ہوتا، انہوں نے کہا کہ سوات میں بہار شروع ہوتی ہے ہر طرف پھول ہی پھول نظر اتے ہیں جودیکھنے میں بہت زیادہ خوبصورت نظر اتے ہیں، انہوں نے کہا کہ موسم بہار کو ہر سال کی طرح اس سال بھی شایان شان طریقے سے منانا ہمارا بنیادی مقصد تھا۔
2,184 total views, no views today


