سوات:فوکل پرسن ٹو چیف منسٹر ممبر صوباٸی اسمبلی میاں شرافت علی کی پرزور مطالبہ پر وزیراعلی خیبرپختونخوا محمودخان نے تقریبا 43 کروڑ 50 لاکھ کی لاگت سے کالام میں ڈگری کالج کی باقاعدہ منظوری دی ہے اور اس سلسلہ میں زمین کی نشاندہی کی لۓ ڈپٹی کمشنر سوات کو ہدایات جاری کیے ہیں.کالام میں ڈگری کالج کے قیام کا مطالبہ کیا جارہاتھا ۔ جس کیلئے میاں شرافت علی نے کوششیں شروع کردی تھی ۔ ان کوششوں کی بدولت وزیراعلی نے کالج کی منظوری دیدی ہے جس کیلئے اب زمین کا تعین کیا جائیگا ۔ میاں شرافت علی کا کہنا ہے کہ اب یہ ہم سب اور خصوصا کالام کی مشران اور نوجوانوں کی زمہ داری بنتی ہے کہ اس مسٸلہ میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ اس منصوبہ کو عملی جامہ پہنایا جاۓ.
552 total views, no views today
Comments



