مالاکنڈ:انصاف یوتھ ونگ ملاکنڈ ریجن کے صدر ڈاکٹر اشفاق منیر اور جنرل سیکرٹری ملک آصف شہزاد کے سربراہی میں گورننگ باڈی ملاکنڈ ریجن اور مالاکنڈ ریجن کے تمام 9 اضلاع کا آج چکدرہ دیر لوئر میں گرینڈ میٹینگ کا انعقاد کیا گیا۔
تمام اضلاع کے صدور صاحبان اور جنرل سیکرٹریز کے علاوہ دیگر عہدیداروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی.
انصاف یوتھ ونگ مالاکنڈ ریجن کے عہدیداروں نے متفقہ فیصلہ کیا کہ آنے والے بلدیاتی انتخابات میں یوتھ کیلئے %35 کوٹہ ہر صورت میں حاصل کیا جائیگا جس کیلئے ڈاکٹر اشفاق منیر کے سربراہی میں ریجن گورننگ باڈی، ریجن کے تمام اضلاع کے صدور ، جنرل سیکرٹریز اور انفارمیشن سیکرٹریزپر مشتمل کمیٹی قایم کی گئی۔ انصاف یوتھ ونگ مالاکنڈ ریجن کی نامزد کمیٹی پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی،صوبائی اور ریجنل لیڈرشپ سے میٹینگز کریگی جس میں انصاف یوتھ ونگ کے تمام جائز مطالبات کا پرزور مطالبہ کیا جائے گا.
اس کے علاوہ تمام اضلاع اور تحصیل گورننگ باڈیز میں غیر فعال عہدیداروں کی جگہ نئے نوجوانوں کو لینے کا بھی فیصلہ کیا گیا.
ضلع شانگلہ اور دیر لوئر کو بہترین تنظیم سازی پر خراج تحسین پیش کیا گیا اور فیصلہ ہوا کہ انصاف یوتھ ونگ مالاکنڈ ریجن کے تمام اضلاع میں انصاف یوتھ ونگ کے کنونشن ہونگے جس کا آغاز اگلے ہفتے سے ضلع شانگلہ سے ہوگا اور اسکے بعد دیر لوئر میں کنونشن ہوگا.
انصاف یوتھ ونگ کو آزاد تنظیم بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا .
انصاف یوتھ ونگ مالاکنڈ ریجن کے تمام اضلاع،تحصیل ،یونین کونسل اور ویلیج کونسلز کے عہدیداروں کیساتھ ہر مشکل میں ساتھ دینے کا بھی فیصلہ ہوا .
ملک آصف شہزاد جنرل سیکرٹری انصاف یوتھ ونگ مالاکنڈ ریجن
848 total views, no views today



