لاہور: پنجاب میں موسم تبدیل ہوتے ہی ڈینگی مچھر کے وار میں بھی کمی آنے لگی، 24 گھنٹوں کے دوران 35 افراد زہریلے مچھر کا شکار بنے جبکہ ایک مریض ڈینگی بخار کی وجہ سے زندگی کی بازی ہار گیا۔پنجاب میں کورونا کے بعد ڈینگی بخار کے کیسز میں بھی کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے ڈینگی کے 35 مریض رپورٹ ہوئے جس میں لاہور سے تعلق رکھنے والے مریضوں کی تعداد 27، قصور اور راولپنڈی دو دو جبکہ گوجرانولہ، مظفرگڑھ، سرگودھا اور وہاڑی سے ڈینگی وائرس کا 1ایک مریض رپورٹ ہوا ہے۔
دوسری جانب ڈینگی بخار میں مبتلا مزید ایک مریض کے جاں بحق ہونے کے بعد ابتک مرنے والوں کی کل تعداد 155 تک جا پہنچی ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق رواں سال پنجاب بھر سے اب تک ڈینگی کے کیسز کی کل تعداد 25,822 ہو چکی ہے جبکہ سرکاری اسپتالوں میں ڈینگی کے 358 مریض زیر اعلاج ہیں
1,229 total views, no views today



