کالام، پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ کے صدر ملک آصف علی شہزاد نے اپنا ایک اخباری بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ کالام کے پارٹی راہنماؤں کے مابین اختلافات کو جلد ہی مل بیٹھ کر حل کریں گے۔ پاکستان تحریک انصاف ایک حقیقی جمہوری پارٹی ہے ۔ کسی بھی یوسی کے صدر کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ حلقے کی تنظیم سازی میں ردو بدل کریں یا کسی کو پارٹی سے بے دخل کردیں۔ کالام میں تحریک انصاف سے کسی کو نہیں نکال دیا گیا ہے۔ تحریک انصاف عوامی پارٹی ہے سب کے لئے دروازے کھلے ہیں۔کارکن اور عہدیداران ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی چھوڑ دیں۔مسلہ جلد مل بیٹھ کر حل کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ وادی کالام میں تحریک انصاف کے عہدیدران کے مابین اختلافات کھل کر سامنے آیا ہے۔ ایک دوسرے کے خلاف اخبارات میں بیان بازی سے اختلافات مزید شدت اختیار کرتا جارہا ہے۔وادی کالام میں پی ٹی آئی کے راہنماؤں نے یوسی کالام کے صدر ڈاکٹر ضیاء کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک چلا کر اس کی صدارت ماننے سے انکار کردیا تھا۔ جس پر ڈاکٹر ضیاء نے سات راہنماؤ کو شو کاز نوٹس جاری کیا تھا۔ جواب نہ ملنے پر ڈاکٹر ضیاء نے اخباری بیان کے ذریعے بتایا تھا کہ ان سات راہنماؤں کو پارٹی سے نکال دیا گیا ہے۔ جس پر اپنا موقف ظاہر کرتے ہوئے پی ٹی آئی یوتھ ونگ ضلع سوات کے صدر آصف علی شہزاد نے بتایا کہ پارٹی سے نکالنے کا اختیار یوسی کے صدر کے پاس نہیں۔ لہذا مسلے کو مل بیٹھ کر حل کریں گے۔
620 total views, no views today


