سوات: کبل کے علاقہ کالا کلی میں مسجد کا کمرہ گرنے سے 5 افراد شدید زخمی ہو گئے، ریسکیو 1122 کے مطابق کنٹرول روم سوات کو اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 ڈیزاسٹر ریسکیو ٹیم اور میڈیکل ٹیم ایمبولینس سمیت موقع پر پہنچ گئی۔ریسکیو 1122 کی ٹیم نے زخمیوں کو ملبے تلے نکالا اور ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے سول ہسپتال کبل منتقل کر دیا۔زخمیوں میں گل سعید، بخت شیرین، آفرین خان، بخت جان اور آختر حسین نامی شخص شامل ہے۔
728 total views, no views today
Comments



