سوات، سوات بھر کے تمام سڑکیں کھنڈرات میں تبدیل ، سوات کے مین گٹ ویں لنڈاکے ، کڑاکڑ ، شموزو ، بحرین تا کالام اور دوسرے سیاحتی علاقوں کو جانے والے سڑکیں کھنڈرات میں تبدیل ہوچکے ہیں ،سیاحوں نے آنا چھوڑ دیا ہے ، سڑکوں کے خراب حالت کے وجہ سے مقامی لوگ بھی سیاحتی علاقوں میں جانا پسند نہیں کرتے ہیں ، تفصیلات کے مطابق یتیم سوات سے چار قومی اور نو صوبائی اسمبلی کے ممبران جس کے کل تعداد 13بنتے ہیں مگر اس کے باوجود سوات میں داخل ہونے والے جہاں سے ضلع سوات شروع ہوجاتا ہے ، تمام سڑکیں کھنڈرات کا نمونہ پیش کررہے ہیں ، سوات میں مین گٹ ویں لنڈاکے میں مقامی غیر مقامی لوگ جب داخل ہوتے ہیں تو اس کو پتہ چل جاتا ہے کہ سوات میں داخل ہوجاتے ہے چند منٹوں کا راستہ گھنٹوں میں طے کرتے ہیں اسی طرح سوات میں داخل ہونے والے اہم شاہراہوں کا یہی حال ہے ، جبکہ دوسری طرف سیاحتی علاقوں کو جانے والے سڑکیں اسی طرح ہے کہ اس پر گاڑی چلانا انتہائی مشکل ہوگیا ہے ، برفباری کی دنوں میں غیر مقامی سیاح برفباری سے لطف اندوز ہونے کیلئے یہاں کا رخ کرتے تھے سڑکوں کے خراب حالت کے وجہ سے غیر مقامی سیاحوں نے یہاں کا آنا چھوڑ دیا ہے ۔
626 total views, no views today


